اسلام آباد ، قاری نے 12سالہ فلپائنی بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد ، قاری نے 12سالہ فلپائنی بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اسلام آباد ، قاری نے 12سالہ فلپائنی بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں قاری نے 12سالہ فلپائنی بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ کورال میں جنسی حوس کانشانہ بننے والے 12سالہ جبران نامی بچے کے والد نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے بچوں کی شہریت فلپائنی ہے اور میں انہیں پاکستان میں دینی تعلیم کیلئے لایا تھا ، تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلم نامی قاری کے پاس بچہ پڑھتا تھا ۔اسلم نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور جب اہل علاقہ اسے پکڑنے کیلئے وہاں پہنچے تو اس کے پاس موجود3 افرادنے اسے فرار کروادیا۔دوسری جانب درخواست گزار کی استدعا پر پولیس مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم قاری اسلم کو فرار کروانے والے 3افرادکوحراست میں لے لیا ہے اور ان سے فرار ملزم سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...