صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار کرنے کے احکامات دے دیئے

صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار کرنے کے احکامات دے دیئے

نابلس (اے این این)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن کے مقام پر فلسطینیوں کے تین گھر مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ فلسطین کے مطابق ایک مقامی فلسطینی شہری محدم ابو ثابت نے اسرائیلی فوج کی طرف سے ملنے والا مکان مسماری کا نوٹس میڈیا کو دکھایا۔ ابو ثابت کا کہنا تھا۔ کہ اس کا مکان اوسلو معاہدے کے تحت غرب اردن کے سیکٹرC میں واقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے عمید ابو ثابتم رافت عناد ابو جیش او ساید احمد ابو جیش کے مکانات مسمار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ غرب اردن کے سیکٹر C میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری میں شدت آگئی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...