غزہ کے 22شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقاتیں

غزہ کے 22شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقاتیں

غزہ (اے این این) فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 22 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی نفحہ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابقگذشتہ روز فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداریریڈ کراس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ریڈ کراس کی ترجمان بتایا غزہ کی پٹی کے 22 شہریوں جن میں8 بچے شامل تھے نے اسرائیلی نفحہ جیل میں قید 16 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں سات ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے 380 فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...