مذہبی جماعت النور نے مصری صدر السیسی کے دوبارہ انتخاب کی حمایت کردی

مذہبی جماعت النور نے مصری صدر السیسی کے دوبارہ انتخاب کی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (این این آئی)مصر کی قدامت پسند اسلامی جماعت النور نے صدر عبدالفتاح السیسی کی مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق النور کے سربراہ یونس مخیون نے دارالحکومت قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس میں ملکی معیشت ، بدعنوانی ، انسانی حقوق اور دہشت گردی مخالف جنگ سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی ہی صدارت کی بھاری ذمے داریوں کا بوجھ اٹھانے کے اہل ہیں اور وہ پولیس ، مسلح افواج اور پارلیمان سمیت تمام ریاستی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اداروں میں اتحاد سے استحکام آئے گا اور اس سے ملک کو بہت سے خطرات سے بچا کر آگے لے جایا جاسکے گا۔
حزب النور نے 2014ء میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں بھی مسلح افواج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی کی حمایت کی تھی اور اس کے نتیجے میں اس جماعت کے کارکنان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی ۔سلفی تحریک سے تعلق رکھنے والے رہ نماؤں نے 2011ء میں یہ جماعت قائم کی تھی اور اس نے 2015ء میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بعض نشستیں جیت لی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -