عراقی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری لازمی قرار

عراقی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یونیورسٹی کی ڈگری لازمی قرار

بغداد(این این آئی)عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے پارلیمانی انتخابات کے التوا کے حوالے سے عراقی سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے اورباورکرایاہے کہ وہ اس سلسلے میں آئین کے مقرر کردہ امر پر کاربند ہیں۔عرب ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے بتایا کہ حزب الدعوہ میں سامنے آنے والے حالیہ اختلافات کی وجہ نوری المالکی کی جانب سے انتخابات میں حزب الدعوہ کے نام سے شرکت کرنے سے انکار تھا۔عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے جانے والے انتخابی قانون کے سبب ایک بڑا اختلاف کھڑا ہو گیا ہے بالخصوص جب کہ امیدوار کے لیے یونی ورسٹی کی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔ تاہم عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے انکشاف کیا کہ مذکورہ قانون کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔ نمائندے کے مطابق عراقی آئین کا متن ارکان پارلیمنٹ کے لیے کسی نوعیت کی تعلیمی قابلیت کا تعین نہیں کرتا۔مذکورہ قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک رکن پارلیمنٹ جاسم محمد جعفر نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں 100 کے قریب ایسے ارکان ہیں جو یونی ورسٹی کی ڈگری نہیں رکھتے۔

ادھر عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے باور کرایا کہ پارلیمانی انتخابات کے اپنے وقت پر اجراء کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اپنے تمام فرائض کی پاسداری کر رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...