گریمی ایوارڈزمیں ہیلری کی نکتہ چینی،ٹرمپ جونیئر کے جوابی وار

گریمی ایوارڈزمیں ہیلری کی نکتہ چینی،ٹرمپ جونیئر کے جوابی وار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران صدر ٹرمپ کا مذاق اڑانے والی ایک ویڈیو کو شامل کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔اس ویڈیو میں سابق امریکی صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کے ساتھ ساتھ شیئر اور سنوپ ڈوگ سمیت متعدد مشہور موسیقاروں کو حال ہی میں شائع ہونے والی مائیکل ولف کی کتاب ’فائر اینڈ فیوری‘ کے حصے پڑھتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گریمی ایوارڈز کی تقریب کے میزبان جیمز کورڈن نے مذاق کیا کہ وہ بہترین سپوکن ورڈ البم کا انعام جیتنے کے خواہاں تھے۔
تاہم ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے اس سکیٹ کا مذاق اڑایا اور کہا کہ یہ کتاب فیک نیوز ہے۔ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے اس موقعے پر ہلری کلنٹن کے انتخابات میں شکست کا بھی ذکر کیااورہلیری کو کرارے جواب دیا۔

مزید :

عالمی منظر -