آسیہ کی طبیعت ناساز ،دعاؤں کی اپیل

آسیہ کی طبیعت ناساز ،دعاؤں کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بر سر پیکار دختران ملت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کی صحتیابی کیلئے دعا کریں کیونکہ پچھلے کچھ دنوں سے ان کی طبیعت سخت ناساز ہے۔ایک بیان میں آسیہ اندرابی کی ذاتی معاون صوفی فہمیدہ نے کہا ہے کہ سوموار کوآسیہ کی طبیعت بہت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں درگجن اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اور بات چیت سے بھی منع کیا۔واضح رہے کہ آسیہ اندرابی استھما کے مرض میں مبتلا ہیں اور امپھالا جیل میں طویل قید کی وجہ سے ان کی حالت مزید بگڑگئی۔

مزید :

عالمی منظر -