ترک فضائیہ کی عفرین میں کرد ملیشیا پر بمباری، 25افراد ہلاک

ترک فضائیہ کی عفرین میں کرد ملیشیا پر بمباری، 25افراد ہلاک

دمشق /انقرہ /واشنگٹن(صباح نیوز) ترک فضائیہ کی شامی علاقے عفرین میں بمباری کے نتیجے میں 25افراد ہلاک ہوگئے۔عفرین میں طبی ذرائع نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے یہ تمام افراد ایک ہی کنبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاہم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق کارروائی میں 14افراد مارے گئے جن میں 5بچے اور3خواتین بھی شامل ہیں۔دوسری طرف ترک میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات عفرین میں کارروائی میں40دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ دوسری طرف شامی صوبے ادلب کے قصبے سراکب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری میں گزشتہ دو دنوں کے دوران 33شہری مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 16 شہری ہلاک ہوئے تاہم ترک حکام نے دہشت گردی کا پروپیگنڈا کرنے پر 311مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔انقرہ حکومت نے بتایا کہ یہ افراد شامی علاقے عفرین میں فعال کرد ملیشیا کے خلاف ترک افواج کی کارروائی پر نفرت انگیزی پھیلانے کے مرتکب ہوئے۔ شام کیلیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اشٹیفان ڈے مستورا اس دستور ساز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جو شام کیلیے نیا آئین ترتیب دے گی۔ادھر امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ شامی علاقے منبج کے نزدیک واقع ایک فوجی اڈے پر تعینات اپنے فوجیوں کو وہاں سے نہیں نکالے گی۔

مزید : عالمی منظر


loading...