دہشتگردی کی ترغیب کا الزام، ترکی میں مشتبہ افراد گرفتار

دہشتگردی کی ترغیب کا الزام، ترکی میں مشتبہ افراد گرفتار

انقرہ(این این آئی)ترکی میں دہشت گردی کی تشہیر وترغیب دینے والے تین سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ گرفتار افراد شام کے سرحدی علاقہ عفرین میں کرد ملیشیا کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی کارروائیوں پر نفرت انگیزی اور اسے پھیلانے کے مرتکب پائے گئے ۔حکومتی تر جمان نے تصدیق کرتے ہو ئے کہا کہ اب تک 311 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عفرین میں ترک فوج نے20 جنوری سے عسکری کارروائی شروع کررکھی ہیں جن کا مقصد وہاں پر موجود کرد علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ جنگجووں کا خاتمہ کرنا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...