ڈریم لینڈ سکولز انٹرنیشنل کی پہلی تقریب تقسیم انعامات ،بچوں نے مختلف آئٹمز پیش کیے

ڈریم لینڈ سکولز انٹرنیشنل کی پہلی تقریب تقسیم انعامات ،بچوں نے مختلف آئٹمز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ڈریم لینڈ سکولز انٹرنیشنل کی پہلی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مہمانانِ خصوصی ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر جمیل نجم، اسسٹنٹ کمشنر انور بریال، رانا خالد قادری مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، مزمل اقبال صدیقی مرکزی صدر پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، خضر حیات گوندل، ملک زاہد اور دیگر تھے۔ جبکہ ڈریم لینڈ سکولز انٹرنیشنل کے سرپرست حاجی شیخ شریف حسین، چیئرمین شیخ محمد ارشد، شیخ مقبول حسین، حافظ محمد اشرف سمیت ادارے کے اساتذہ، طلبا وطالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کرنے والے سکول ہذا کے طلبا وطالبات میں مہمانانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر انور بریال، رانا خالد قادری مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی نے انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈریم لینڈ سکولز انٹرنیشنل کے چیئرمین شیخ محمد ارشد نے کہا کہ الحمد للہ 13 مارچ 2017ء کو اس ادارے کی بنیاد رکھی جبکہ 1998ء سے ہم نے تعلیم کا یہ پورا لگایا اور الحمدللہ اب اس ادارے کی شاخیں ملک کے طول وعرض میں قائم کی جائیں گی۔
۔ انہوں نے کہا ہم ذوق وشوق سے تعلیم پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیم کے ساتھ ساتھ ناظرہ، اسلامی ڈسپلن، تہذیب وتمدن، اخلاقی پہلوؤں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ اس کا صلہ سکول ہذا کی پرنسپل عظمیٰ خان، نازیہ علی پراجیکٹ ڈائریکٹر کے سرپر ہے۔ تقریب میں سکول ہذا کے طلباء وطالبات نے مختلف آئٹمز پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔