جمعیت علما پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 3 فروری کو ہوگا

جمعیت علما پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 3 فروری کو ہوگا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علما پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس 3۔ فروری، بروز اتوار سکھر میں طلب کرلیا گیا ہے۔مفتی ابراہیم کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کریں گے۔صاحبزادہ اویس نورانی سمیت مرکزی کابینہ اور چاروں صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹری اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، متحدہ مجلس عمل، انتخابی منشور، سیاسی رابطے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

اجلاس میں خالی تنظیمی عہدوں پر تعیناتیوں اور تنظیموں کی فعالیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...