پولیس افسران نشے کے عادی،تحریک التوائے کارپنجاب اسمبلی میں جمع

پولیس افسران نشے کے عادی،تحریک التوائے کارپنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب پولیس کے افسروں سمیت ہزاروں اہلکار نشے اور موذی امراض میں مبتلا نکلے۔ ذرائع کے مطابق نجی ادارے کے سروے کے دوران تقریباً دو لاکھ گیارہ ہزار 332 افسروں سمیت پولیس اہلکاروں کو سروے میں شامل کیا گیا۔ جس میں تقریباً چالیس ہزار ملازمین سرعام سگریت نوشی، چرس، شراب پینے سمیت ٹاؤٹ خواتین کے ذریعے لڑکیوں اور معمولی جرم میں گرفتار غریب خواتین سے زیادتی، قیدی بچوں سے بدفعلی، توہین عدالت، مقدمات میں اشتہاری، مختلف گروہوں کی سرپرستی کے الزامات ہیں۔

مانیٹرنگ اینالسٹ، میڈیا ری لیٹنگ منیجر، سی ٹی ڈی، پنجاب پولیس، ٹریفک وارڈنز، ڈولفن فورسز، کنٹریکٹ ملازمین اور ایلیٹ فورس سمیت دیگر شعبہ جات کے ملازمین سرفہرست ہیں۔ تقریباً پچاس ہزار ملازمین میڈیکل سہولیات کے فقدان کی وجہ سے شوگر، بلڈ پریشر، ایڈز، یرقان سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...