تھلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کے عطیات کیلیے بلڈ ڈونیشن کیمپ

تھلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کے عطیات کیلیے بلڈ ڈونیشن کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بلڈ ڈونر سوسائٹی اور فاطمیڈفاؤ نڈیشن کے اشتراک سے تھلسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔جس میں طلباء سمیت اساتذہ نے بھی بڑ ھ چڑھ کرحصہ لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور ڈین فیکلٹی آف لینگوئچ،اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد ،بلڈ ڈونر سوسائٹی کے مشیر ڈاکٹر بابر آسی نے کیمپ کا دورہ کیا اور خون کا عطیہ دینے والے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی۔
۔اس موقع پر طالبات کی کثیر تعداد نے بھی خون کے عطیات دیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے بہترین عمل کسی کی جان بچانے کی کوشش کر نا ہے اور خون کے عطیات دینے سے تھلسیمیا کے شکار ہزاروں بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔