نواز شریف کیخلاف سازشوں کے حوالے سے 2011ء میں پیش گوئیاں کردی تھیں،فصیح الحسنین

نواز شریف کیخلاف سازشوں کے حوالے سے 2011ء میں پیش گوئیاں کردی تھیں،فصیح ...

لاہور (پ ر) سابق نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدر آباد شاہ ہاؤس اے 589بلاک ڈی یونٹ 2لطیف آباد سید فصیح الحسنین شاہ نے میاں نواز شریف کو 2011ء سے اب تک لکھے گئے 40 سے زائد خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب نہایت افسوس کے ساتھ آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں جو کچھ آج آپ کے ساتھ ہو رہا ہے، وہ میرے لئے اور تمام مسلم لیگی کارکنوں کے لئے بہت تکلیف دہ عمل ہے۔ میاں صاحب 19 دسمبر 2011ء سے آپ کو اب تک تقریباً 40 سے زائد خطوط لکھ چکا ہوں۔ ان خطوط میں جو کچھ لکھا وہ حرف بہ حرف صحیح ثابت ہو رہا ہے۔ ایک خط میں لکھا کہ آپ کو 2013ء کا اقتدار ملے گا، وہ اقتدار آپ کو ملا۔ 2012ء میں، میں نے یہ بات آج ٹی وی کے پروگرام بولتا پاکستان میں کہی جس پر اینکر نصرت اور اینکر ہارون رشید نے مجھ پر طنز کیا اور پوری بات نہیں سنی۔ یہ ریکارڈ پر ہے 2014ء میں ایک عالم جو کینیڈا سے تشریف لاتے ہیں، وہ مظاہرہ کر رہے تھے، میں نے غوث علی شاہ سے کہا کہ میاں صاحب سے کہیں کہ وہ اس شخص سے ہوشیار رہیں، یہ شخص انتخاب کو ثبوتازکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن میری بات سنی ان سنی کر دی۔ میاں صاحب آپ کو جو خطوط لکھے وہ آصف کرمانی کے پاس پہنچے مگر ملاقات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ میں ایک 80 سالہ بزرگ مسلم لیگی ہوں اور معذور ہوں۔ یہی چاہتا تھا کہ کوئی وزیر اور مشیر حیدر آباد تشریف لائے اور ایک بڑی پریس کانفرنس کرے تاکہ جو بھی طاقت اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کی ہے۔ پوری قوم کے سامنے پہنچاؤں۔ اسی لئے اب یہ کھلا خط آپ کو بھیج رہا ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...