الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز سیکشن کی سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز سیکشن کی سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز( آئی ٹرپل ای) لاہور سیکشن کی سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقادکیاگیا۔میٹنگ میں تعلیم اور ٹیکنیکل شعبوں سے اعلیٰ شخصیات جن میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرز، چیف فنانشیل آفیسر اور تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹرز نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ملکی ترقی و بہتری پر بات چیت اور مستقبل کے لائحہ عمل کے مؤثر پلاننگ کی گئی۔اس دوران آئی ٹرپل ای کی گولڈن جوبلی بھی منائی گئی اور شرکاء کو پاکستان میں پچھلے پانچ سالوں پر محیط کام کی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ وائس چانسلریو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ کمپیوٹر سائنسز ڈاکٹر وقار محمود نے تقریب کی صدارت کی۔

تقریب کے سپیکر ڈاکٹر سید ظہور حسن تھے جنہوں نے پاکستان کی ترقی کے موضوع پر سیر حاصل بحث کی۔ مزید براں روبوٹکس ، توانائی، کنٹرول سسٹم اور کمیونیکیشن کے موضوعات پر تمام مہمانوں نے سیر حاصل بحث کی اور اپنی ترجیحات بھی پیش کی۔ واضح رہے کے آئی ٹرپل ای سیکشن پورے پنجاب میں نوجوانوں اور پروفیشنلز کو توانائی اور ٹیکنالوجی کی جدت سے روشناس کروانے کا بہترین ذریعہ ہے یہ پلیٹ فارم پروفیشنلز کی قومی اور بین الاقوامی سطح تک بھر پور رہنمائی کرتا ہے۔ یہ ادارہ انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور مضبوطی کو قائم رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...