لاہور کالج ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

لاہور کالج ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور( لیڈی رپورٹر ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اولڈ سٹوڈنٹس کی تنظیم لاہور کالج ایسوسی ایشنکی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدرایل سی اے سابق وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر بشریٰ متین کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ایل سی اے تنویر الاسلام اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔کمیٹی نے ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب10فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا جس میں ظہرانہ اورہینڈی کرافٹس کی نمائش شامل ہیں۔پروگرام کے دعوتی کارڈ سیکرٹری جنرل ایل سی اے تنویرالاسلام سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔