حنا پرویز کی جانب سے طالبہ کو شادی سے انکار پر قتل کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

حنا پرویز کی جانب سے طالبہ کو شادی سے انکار پر قتل کیخلاف قرارداد اسمبلی میں ...

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کو شادی سے انکار پر قتل کرنے کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔سیاسی جماعت کے ضلعی صدر بھتیجے نے دن دہاڑے قتل کرکے دہشت پھیلائی ہے۔کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کو شادی سے انکار پر قتل کرنا انتہائی شر مندگی کا باعث ہے۔ایک سیاسی جماعت کے ضلعی صدر کے بھتیجے کی جانب سے طالبہ کو دن دہاڑے گھر کے سامنے قتل کرنا دہشت ناک واقعہ ہے۔تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ بی بی کالج سے گھر واپس آرہی تھی ۔ملزم مجاہد اللہ اور صادق اللہ نے طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور آسانی سے فرار ہو گئے۔اس افسوس ناک واقعے نے کے پی کے حکومت اور پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا بھی پول کھول دیا ہے۔لہذا یہ ایوان کے پی کے حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور طالبہ عاصمہ بی بی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...