بلڈکینسر اورموذی ا مراض سے بچوں کو چھٹکارہ دلانا ہے،طارق مسیح

بلڈکینسر اورموذی ا مراض سے بچوں کو چھٹکارہ دلانا ہے،طارق مسیح

لاہور (کامرس رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امورطارق مسیح گل نے سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر غلام یسین کی انسانیت کے لئے جاری خدامات کوخوب سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ میں اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لئے دل و جان سے اقدا مات کروں گا میر ی اولین کو شش ہو گی کہ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن بلڈکینسرز اور اس جیسی دیگرموذی ا مراض سے بچوں کو چھٹکارہ دلانے کے لئے جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس مشن کو اپنامشن سمجھ کرسہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدا مات اٹھا ؤں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لگا ئے گے گڑھی شا ہو کیمپ میں صحافیوں اور کیمپ میں مریضوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر سول سوسائٹی کے متعدد افراد اور سحر ویلفیئر فا ؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر غلام یسین ،ڈاکٹر غالب عباس ودیگر بھی موجود تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سحر ویلفیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کرکے مجھے دلی سکون محسوس ہوا ہے یہ تنظیم جس عظیم مقصد کے تحت انسانوں کی خدمت کر رہی ہے اس عظیم مشن کی تکمیل کے لئے میں تن من لگا دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں جلد از جلد کسی سرکاری ہسپتال میں یا پھر حکومت کی جانب سے ایسا انتظام کرادوں گا کہ جس کے تحت یہاں آنے والے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ استفادہ دیا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کی تکمیل کے لئے سحر ویلفیئر فا ؤنڈیشن کے عہدیداروں کی جلدارباب اختیار سے ملاقات کراکراپنا فرض انجام دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عوام کو صحت کی سہولیات دینے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہم نے ڈینگی کو مات دی ہے انشا ء اللہ ڈاکٹر غلام یسین کے ساتھ ملکر کینسر کو بھی مات دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...