انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئنزٹاؤن (نیٹ نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے ساتویں پوزیشن کے پلے آف میں نیوزی لینڈ کو 32 رنز سے ہرا دیا۔ کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے۔ ٹام بینٹن نے 112 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ڈیوس 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ نیوزی لینڈ انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47.1 اوورز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فن ایلن 87 اور کلارک 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ووڈز اور جیکس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹام بینٹن کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔