کپتان سرفراز کراچی پہنچ گئے ، میڈیا سے بات کرنے سے گریز

کپتان سرفراز کراچی پہنچ گئے ، میڈیا سے بات کرنے سے گریز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست اور ٹی20 سیریز میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر رومان رئیس کراچی پہنچ گئے۔ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ائیرپورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات کرنے سے گریز کیا اور اس کی وجہ بتائی کہ پی سی بی نے انہیں میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں5 ون ڈے میچوں کی سیریز 5-0صفر سے ہاری، لیکن تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز2-1 سے جیت کر نہ صرف قوم کی تھوڑی بہت لاج رکھی بلکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون ٹیم بھی بن گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...