انڈر9 1ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم 69رنز پر ڈھیر ، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

انڈر9 1ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم 69رنز پر ڈھیر ، بھارت فائنل میں پہنچ گیا

کرائسٹ چرچ (نیٹ نیوز)بھارت نے شبمن گل کی شاندار سنچری کی مدد سے پاکستان کو انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 203رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ شبمن گل بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شبمن گل نے 94 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 272 رنز تک پہنچایا۔ کپتان پرتھیوی شا نے 41، منجوت کلرا نے 47 اور انوکل رائے نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد موسی نے 4اور ارشد اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہین آفریدی ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔ بھارت 273 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،8کھلاڑی ڈبل فگر بھی کراس نہ کرسکے۔وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے سب سے زیادہ 18 رنز اسکور کیے۔پاکستان کے عمران شاہ نے 2، زید عالم نے 7، روحیل نذیر نے 18، علی زریاب نے 1، عماد عالم نے 4، محمد طحہ نے 4، حسان خان نے 1، سعد خان نے 15، شاہین آفریدی نے صفر اور ارشد اقبال نے 1 رن بنایا اور پویلن لوٹ گئے جبکہ محمد موسی 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت 203 رنز کی فتح کے ساتھ چھٹی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔بھارت کی جانب سے اشان پوریل نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے 17 رنز دے کر 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شوا سنگھ اور ریان پراگ نے 2،2 اور ابھشیک شرما اور انوکل رائے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت دونوں ہی تین تین مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجا چکی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...