شہبازنے ہاکی کے زوال کا ذمہ دارنیا ٹیلنٹ سامنے نہ آنا قرار دیدیا

شہبازنے ہاکی کے زوال کا ذمہ دارنیا ٹیلنٹ سامنے نہ آنا قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )کے سیکر ٹری شہباز سینئر نے قومی کھیل ہاکی کے زوال کا ذمہ دار نوجوان ٹیلنٹ کا سامنے نہ آنے کو قرار دیدیا۔پی ایچ ایف سیکر ٹری شہباز سینئر نے کہا کہ بچوں کی زیادہ توجہ کرکٹ پر ہے کوئی ہاکی کھیلنا ہی نہیں چاہتا،سکولز اور کالجز میں ہاکی کا کھیل ختم ہو کر رہ گیا ہے جسکی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔کمیٹی نے ملک میں ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس فیڈریشنز کو ازخود سپانسرز تلاش کرنے کی ہدایت کردی۔قائمہ کمیٹی نے نئے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کے معاملے پر سب کمیٹی تشکیل دیدی،سردار شفقت حیات کی سربراہی میں کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کریگی۔

منگل کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالقہار ودان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ،سیکر ٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ ،سیکر ٹری پی ایچ ایف سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...