ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم بننے پر خوشی ہے، رومان رئیس

ٹی 20 میں نمبر ون ٹیم بننے پر خوشی ہے، رومان رئیس

کراچی(آئی این پی) پاکستانی فاسٹ باؤلر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بننے پر خوشی ہے۔نیوزی لینڈ سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں رومان رئیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے چکی تھی اور ان کا مورال بلند تھا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ اگرچہ ٹیم نے بھرپور کوشش کی لیکن ون ڈے سیریز میں کبھی بالنگ نہیں چلی تو کبھی بیٹنگ نے دھوکا دے دیا ۔واضح رہے کہ پاکستان نیکیویز کو ان کے ہوم گرانڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ شکست دی ہے۔اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...