ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف پر یو اے ای کے دروازے کھل گئے

ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف پر یو اے ای کے دروازے کھل گئے

دبئی (نیٹ نیوز) محمد آصف پر 2008ء میں منشیات برآمدگی کے باعث یو اے ای میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خاتمے کے بعد فاسٹ باؤلر کو کا ایک ماہ کا ویزہ دے دیا گیا۔محمد آصف دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کرکٹ کھیل سکیں گے، تاہم فاسٹ بولر پی ایس ایل تھری میں ان ایکشن نہیں ہونگے کیونکہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے دلچپسی ظاہر نہیں کی تھی۔یاد رہے کہ محمد آصف کو منشیات رکھنے کے الزام میں دبئی ائرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ محمد آصف بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے بعد براستہ دبئی پاکستان واپس آ رہے تھے کہ دبئی کے ہوائی اڈے پر تلاشی کے دوران ان کے پاس سے مبینہ طور پر ممنوعہ شے برآمد ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...