انٹرڈویژنل انڈر 16 ہاکی، لاہور ڈویژن کے 25 کھلاڑیوں کا اعلان

انٹرڈویژنل انڈر 16 ہاکی، لاہور ڈویژن کے 25 کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) انٹرڈویژنل انڈر 16 ہاکی چیمپیئن شپ کی تیاریوں کیلئے لاہور ڈویژن کے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا،سابق اولمپیئن توقیر احمد ڈار کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کے ارکان اولمپیئن دانش کلیم، ظہیر احمد بابر، سید تنویر عباس اور ندیم کے ہمراہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شیڈول ایک روزہ ٹرائلز کے بعد پلیئرز کا انتخاب کیا،منتخب کھلاڑیوں میں محمد وسیم، شمعون ساجد، اسامہ بشیر، عبدالرحمن، عبدالمنان، ربیعہ، ابوذر، مرتضی یعقوب، عقیل، محمد نعمان، ارہم، عبدالقیوم،رضوان عاشق، سلمان عاشق، سید علی شاہ، شاہ زیب، کبیر احمد، محمد معین، عمر بشیر، ولید نعیم، احسان محمود، سید وقاص عباس، محمد بلال اسلم ، اشفاق اور شہریار شامل ہیں،منتخب کھلاڑیوں کو یکم فروری کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...