انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرانے پر بھارتی ٹیم کیلئے کیش ایوارڈ کااعلان

انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرانے پر بھارتی ٹیم کیلئے کیش ایوارڈ کااعلان

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست سے دوچارکرنے پر جونیئرٹیم کیلئے کیش ایوارڈ کااعلان کردیا۔بھارتی بورڈ کے قائمقام صدر سی کے کھنہ نے کہا کہ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر انعام دیاجائے گا۔انہوں نے پاکستان کیخلاف فتح پر ٹیم اور کوچ راہول ڈریوڈ کو مبارکباد دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...