سپیشل اولمپکس نیشنل گیمزختم

سپیشل اولمپکس نیشنل گیمزختم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز کے مقابلوں کے آخری روز ملک بھر سے 250 کے قریب معذور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سپیشل اولمپکس نیشنل گیمز گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں۔ فٹ بال بوچے اور پاور لفٹنگ کے مقابلے ہوئے۔ خصوصی بچوں اور بچیوں نے ملی نغمہ گا کر وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا۔

کھیلوں میں حصہ لینے والے بچوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کھیلوں کے دوران خوب انجوائے کیا۔خصوصی بچوں کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشونما بہتر انداز میں ہو سکے۔ پاور لفٹنگ کے مقابلے جمنیزیم ہال پنجاب سٹیڈیم بوچے کے مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم فٹ بال کے مقابلے گورنمنٹ بوائز کالج گلبرگ کی گراؤنڈ میں ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...