قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ آج شروع ہوگا

قومی ون ڈے کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ آج شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے ریجن کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ آج بدھ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور فاٹاکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پنڈی سٹیڈیم میں لاہور وائٹس اور راولپنڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ارباب سٹیڈیم پشاور میں فیصل آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا جبکہ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور بیلو اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ11 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور وائٹس، لاہور بلیو، کراچی وائٹس، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...