اوپوآفیشل سمارٹ فون ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کو سپانسر کریگا

اوپوآفیشل سمارٹ فون ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کو سپانسر کریگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) اسمارٹ فون اور سیلفی ایکسپرٹ کے شعبے میں رہنما اوپو نے ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2018 کا نیا آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر بننے کا فخریہ طور پر اعلان کیا ہے۔ انٹرنیشلر کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ چار سال تک گلوبل پارٹنر رہنے کے بعد اوپو نے اب کرکٹ کے میدان میں ایک نیا معیار قائم کردیا ہے۔ اوپو نے پاکستان میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور مشہور فاسٹ باؤلر حسن علی کو اپنے پاکستانی ٹی وی کمرشل میں لیڈ ایکٹر کے طور پر متعارف کرایا ہے۔یہ ٹی وی کمرشل 8 فروری سے نشر کیا جائے گا۔ اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا کہ ’’اوپو کھیلوں کا بڑا سپورٹر ہے اور ہمیشہ سے دنیا بھرمیں کھیلوں اور تفریح سے جڑا رہا ہے۔ ا وپو کے پہلے نئی ٹی وی کمرشل کے لئے فلم بند کئے جانے والے مناظر میں نوجوان کرکٹر حسن علی کو وکٹوں کے پیچھے کیچ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اوپو کے نئے ٹی وی کمرشل میں لیڈینگ ایکٹر حسن علی نے اپنے تجربات یوں بیان کئے:"اوپو کے ساتھ کام کرتے ہوئے مسرت محسوس کررہا ہوں اور اوپو ایف 5 کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ریکاگنیشن ٹیکنالوجی، 20 ایم پی سیلفی کیمرا اور دیگر فیچرز سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...