ادبستان صوفیہ سکول میں سالانہ سپورٹس،پہلے روز پری سیکشن کے مقابلے

ادبستان صوفیہ سکول میں سالانہ سپورٹس،پہلے روز پری سیکشن کے مقابلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ادبستان صوفیہ سکول میں سالانہ کھیلوں کے انعقاد کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے دوران پری سکول کے طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت پری سکول کے ہونہار طالبعلم علی بن ظفر نے حاصل جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت طالبہ آیت نے حاصل کی ۔پہلے مرحلے میں بچوں کی خوبصورت مشترکہ کاوشوں پر مبنی پی ٹی شو کامظاہرہ کیا گیا۔ بچو ں نے تمام مقابلوں میں انتہائی دلچسپی اور جیت کی لگن کے ساتھ اپنی تمام ترصلاحیتوں کا بھر پور اظہارکیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے مہمانِ خصوصی مسز رضوانہ مظہر نے کہاکہ دورحاضر میں دنیا ایک گلوبل ولیج کی حیثیت اختیار کرچکی ہے اور فاصلے سمٹ چکے ہیں ۔ آئی ٹی کے انقلاب نے جہا ں انسانی فلاح وبہبود میں اہم کردار اداکیاہے وہیں اس نے معاشرے پر منفی اثرات بھی مرتب کئے ہیں آج کھیل کے میدان ویران ہورہے ہیں ۔ مقابلوں کے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباوطالبات میں ا نعامات تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر سکول ہذا کے پرنسپل عبدالخالق ناصر ، پری ہیڈ مسٹریس سارہ یاسین ، ہیڈ کوآرڈینیشن ا ینڈ ڈیویلپمنٹ عبدالکریم طاہر بھی موجودتھے ۔