میڈلز لانے والی فیڈریشنز کے فنڈز میں اضافہ کرینگے، ریاض حسین پیرزادہ

میڈلز لانے والی فیڈریشنز کے فنڈز میں اضافہ کرینگے، ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ میڈلز لانے والی فیڈریشنز کے فنڈز میں اضافہ کرینگے،کچھ فیڈریشنز کو خود مختار بنانا ہوگا ،وزیر اعظم نے کھیلوں کی فیڈریشنز کا اجلاس بلا رکھا ہے جس میں اس بات کا فیصلہ ہوگا ، ہاکی کو اسلام آباد میں منتقل کر رہے ہیں جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ جب تک نیشنل ہاکی سنٹرز قائم کرکے بچوں کو تربیت کیساتھ ساتھ ان کو تعلیم اور ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی نہیں بنائینگے اس وقت تک ہاکی کا کھیل ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین عبد القہار خان ودان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا ۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ اسلام آباد میں نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم کیساتھ دوسرا ہاکی گراونڈ بنا رہے ہیں اور دونوں میں آسٹروٹرف لگائینگے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خودمختار فیڈریشن بنانا چاہتے ہیں جبکہ ہاکی اکیڈمی کو بھی اسلام آباد میں شفٹ کر رہے ہیں اور اب ہاکی کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد ہی میں لگے گا۔ہاکی کے کھیل کی ترقی کیلئے ہر وقت تیار ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...