آئی ٹی ٹیچر ز ڈیٹا انٹریز تعینا ت متعدد سکولوں کی لیبز ویران

آئی ٹی ٹیچر ز ڈیٹا انٹریز تعینا ت متعدد سکولوں کی لیبز ویران

ؒ لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے حوالے سے ڈیٹا انٹری کیلئے درجنوں آئی ٹی ٹیچرز کو ڈیٹاانٹریز پر لگا دیا، ڈیوٹیاں لگنے سے متعدد سکولوں کی آئی ٹی لیبز اساتذہ سے خالی ہوگئیں ، طلباء میٹرک امتحانات کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر میں 25 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے بڑی تعداد میں آئی ٹی ٹیچرزکو ڈیٹا انٹری پر لگا دیا۔آئی ٹی ٹیچرز کی ڈیوٹیاں لگنے سے متعدد سکولوں کی آئی ٹی لیبز اساتذہ سے خالی ہوگئیں۔ آئی ٹی ٹیچرزکی عدم موجودگی میں طلباء کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں آئی ٹی ٹیچرز سے کلیریکل کام لینے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ڈیٹا انٹری کیلئے شہر کے مختلف سکولوں کے آئی ٹی ٹیچرز کو ڈیٹا انٹری پر لگایا گیا ہے۔ ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار اور گورنمنٹ ہائی سکول خزانہ گیٹ میں ڈیٹا انٹری کرائی جارہی ہے۔ آئی ٹی ٹیچرز سے کلریکل کام لینے پر آئی ٹی ٹیچرز میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے ڈیٹا انٹری کرانے سے سکولوں میں طلباء کمپیوٹر کے پیپر کی تیاری نہیں کرسکیں گے جبکہ بورڈ کے پیپرز شروع ہونے میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ صرف لاہور نہیں صوبہ بھر میں ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے آئی ٹی ٹیچرز سے ڈیٹا انٹری کرائی جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...