سٹینڈ رڈ اینڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، 6غیر معیاری واٹر رابنڈ سیل
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا چھاپہ‘6غیر معیاری اور غیر قانونی واٹر برانڈسیل کردئیے ۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ‘ رانا تنویر حسین کی خصوصی ہدایات پر پاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی سپیشل ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں برکت مارکیٹ، ماڈل ٹاؤن، لنک روڈ، مصطفی ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن ،رحمت چوک، میں کارروائی کرتے ہوئے المکہ پیور واٹر، بلیو آئس واٹر، واٹر میکس، فریشلے واٹر، مشک فلو واٹر، میلیور واٹر برانڈز موقع پر سیل کردیئے جبکہ 4برانڈز واٹر بیری، واٹر پلس، جامی واٹر اور ایری واٹر برانڈکو وارننگ نوٹس دیئے گئے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ہدایت پرڈائریکٹر جنرلپاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی انجینئر خالد صدیق نے اتھارٹی کو خصوصی ٹاسک دیا کہ وہ غیر معیاری اور بغیر لائنس کھانے والی اشیاء اور پانی کی تیاری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ڈی جی خالد صدیق کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری کھانے پینے والی اشیاء کی تیاری کو روکنے اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی جاری رکھی جائیگی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سٹینڈرڈاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اصغر علی نے کہا دوکاندار حضرات غیر معیاری اور غیر قانونی برانڈ کی فروخت نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔