کشمیرکے بغیر پاکستان کی تکمیل مکمل نہیں، حافظ عبدالغفارروپڑی

کشمیرکے بغیر پاکستان کی تکمیل مکمل نہیں، حافظ عبدالغفارروپڑی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ کشمیرکے بغیر پاکستان کی تکمیل مکمل نہیں اس کے لئے ہم اپنی جدوجہد جاری رھیں گے اور کشمیریوں کی ہرسطح ہر قسم کی معاونت جاری رکھیں گے حکمران کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پراٹھانے میں اب ک ناکام ہیں اس کے لئے سفارتی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے،اورآزادی کشمیرکیلئے عملی اقدامات اٹھانا بہت ضروری ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کشمیر و فلسطین کی آزادی اتحاد امت سے ہی ملے گی،مسلم ملکوں کو اپنے دفاع کے لئے کھڑے ہو جائیں۔گذشتہ روزعلماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کو درپیش معاشی ودیگر مسائل کا واحد حل اسلامی معیشت کے سنہری اصولوں کے نفاذمیں ہی پنہاں ہے،سودی نظام سے پاک معاشی نظام کے زریعے سے ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا ستا ہے، حکومت وقت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ۔مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے قرضوں کے پہاڑ کھڑے کردیئے ہیں۔اس وقت ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائدکا مقروض ہوچکاہے۔ملک وقوم کو درپیش مسائل کا واحد حل اسلامی معیشت کے سنہری اصولوں میں پنہاں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...