مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانتداری سے آگے بڑھایا، آزاد تبسم

مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانتداری سے آگے بڑھایا، آزاد تبسم

لاہور(پ ر ) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ چار سالوں میں عمران خان ناکام ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے اوررکاوٹوں ومشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ ساڑھے 9سالوں کے دوران گردے اور جگر کے امراض میں غریب مریضوں کے بیرون ممالک علاج پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے ہیں۔پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے یہ ادارہ قائم کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے اور یہ ادارہ جہاں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرے گا وہاں ان لاکھوں مسلمانوں کی روحو ں کو تسکین پہنچائے گا جنہوں نے آزاد وطن کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ۔انہوں نے کہاکہ شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور عمران خان کے د ھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔ عمران خان جمہوری نظام کے خلاف مسلسل سازشیں کرتے رہے لیکن ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...