ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علامہ عارف نعیمی

ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، علامہ عارف نعیمی

لاہور (پ ر) تحریک لبیک یارسول اللہؐ شالیمار ٹاؤن کے زیر اہتمام شالیمار ٹاؤن کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ علامہ ڈاکٹر محمد عارف نعیمی، علامہ پیر محمد اشرف علی رضوی، سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک یارسول اللہؐ علامہ مولانا محمد عاشق حسین نقشبندی، امیر تحریک علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی نائب امیر تحریک، فیصل سیفی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کہ زیر اہتمام مورخہ یکم فروری 2018 بروز جمعرات بعد از نماز عشاء بمقام چوک نیلم سینما چاہ میراں شمالی لاہور میں عظیم الشان تحفظ تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہوگی۔ جس سے امیر المجاہدین علامہ پیر خادم حسین رضوی اور دیگر خطاب کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد عارف نعیمی، علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہؐ ایک تحریک کا نام ہے ہم تحفظ ناموس رسالت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہمیں لادینی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا تحریک میں خواتین ونگ، یوتھ ونگ، وکلا ونگ، علما ونگ اور دیگر ونگز کو عملی طور پر مضبوط کرنا ہے اور اسکے لئے تحریک کے کارکنوں کو مزید محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک حافظ خادم حسین رضوی ہمارا سرمایہ ہیں۔ اس لئے ہم ان کی قیادت میں ناموس رسالت کی خاطر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اس موقع پر جید علما کرام مشائخ تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنان اور شالیمار ٹاؤن تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر غازی ممتاز قادری، امت مسلمہ کی ترقی اور خوشحالی اور تحریک لبیک کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...