حکومت کی نجکاری پالیسی سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا،عزیز الرحمن

حکومت کی نجکاری پالیسی سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا،عزیز الرحمن

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی نج کاری پالیسی درست نہیں اس سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نج کاری کی پالیسی کی وجہ سے ادارے بدحالی کا شکار ہیں جس کے تمام تر ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوتی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی برسرِاقتدار آتی ہے اپنوں کو نوازنے کے لئے قومی اداروں کو تباہی کی بھینٹ چڑھا دیتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں تو دوسری طرح یوٹیلٹی بلوں میں آئے روز کے اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پرعوام پرٹیکس کا نفاذ مختلف طریقوں سے کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت گیس کی چوری روکنے کی بجائے نرخوں میں اضافہ کر رہی ہے جو ایماندار صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...