ایل ڈی اے کے 18 پلاٹ ساڑھے پانچ کروڑ روپے میں نیلام

ایل ڈی اے کے 18 پلاٹ ساڑھے پانچ کروڑ روپے میں نیلام

لاہور ( نمائندہ پاکستان )لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کو گزشتہ روز پٹرول پمپ سائٹ کی لیز اور پلاٹوں کی نیلامی سے مجموعی طور پر سات کروڑ روپے آمدن ہوئی ۔ مختلف رہائشی سکیموں میں واقع 12کمر شل اورپانچ رہائشی پلاٹ مجموعی طور پرساڑھے پانچ کروڑ روپے میں نیلام کر دئیے گئے جبکہفیصل ٹاؤن میں واقع ایک پٹرول پمپ سائٹ سواکروڑ روپے کے عوض تین سال کے لئے لیز پر دے دی گئی ۔کمرشل پلاٹوں میں سب سے زیادہ بولی مصطفی ٹاؤن کے شہباز بلاک میں واقع ایک مرلہ 53مربع فٹ رقبے کے پلاٹ نمبر310(کارنر) کے لئے دی گئی۔اس کی بولی کی ابتدائی قیمت18لاکھ 70ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ25لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر 30لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ ان کمر شل و رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان‘ خرم یعقوب ‘ عثمان غنی ‘ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ معظم رشیداورڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔ نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند39حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی۔نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں۔نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی

Back to Conversion Tool

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...