سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیکر دل جیت لیے ، عائشہ وارثی

سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیکر دل جیت لیے ، عائشہ وارثی

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے اپنے جاری کردہ بیا ن میں کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا انصاف کی فتح ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دلایا پی ٹی آئی نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیو ں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے آواز بلند کی ، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیکر بیرون ملک پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہے جس کا کریڈیٹ بھی سپریم کورٹ کو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ زیادہ اکثریت بیرون ملک پاکستانیوں کی تحریک انصاف سے وابستہ ہے ، پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبار ک باد پیش کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ ان کے تمام مسائل حل ہونے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی اوربیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھتی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...