شریف خاندان کو قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دینا پڑے گا ،اعجاز چودھری

شریف خاندان کو قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس دینا پڑے گا ،اعجاز چودھری

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شریف خاندان کو جلد سزا ہو گی ، قوم کا لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس دینا پڑے گا ، نواز شریف مسلسل عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہے، نون لیگ چاہتی ہے کہ ہمیں ملک میں لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے ، نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اقتدار میں آ کر عوام کو دھوکا دیا اور آج ان حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں میں پھنس چکا ہے ، نون لیگ کے جلسوں میں عوام نے آنا چھوڑ دیا ہے کیو نکہ عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ نواز شریف ڈکلئیر قومی مجرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا انصاف کی فتح ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دلایا پی ٹی آئی نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیو ں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے آواز بلند کی ، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیکر بیرون ملک پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہے جس کا کریڈیٹ بھی سپریم کورٹ کو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ زیادہ اکثریت بیرون ملک پاکستانیوں کی تحریک انصاف سے وابستہ ہے ، پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبار ک باد پیش کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ ان کے تمام مسائل حل ہونے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی اوربیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھتی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...