احمدیوں کا تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہو ا اثر ورسوخ خطرے کی گھنٹی ہے، محمد منشاء

احمدیوں کا تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہو ا اثر ورسوخ خطرے کی گھنٹی ہے، محمد ...

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) احمدیوں کا تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہو ا اثر ورسوخ اور صحت کے نام پر فری خدمت کرنا خطرے کی بہت بڑی گھنٹی ہے حکومت اپنی ذمہ داری کا احساس پورا کرے ان خیالات کا اظہار مدرسہ دولت القرآن قادریہ جلانیہ میں مولانا محمد منشاء تابش قصوری ، پیر سید شاہد حسین گردیزی ، علامہ تصور حسین قادری، مولانا سید صفدر علی چٹھہ، مولانا محمد آصف نعمانی اور دیگر نے علامہ فضل حسین ؒ کے چھٹے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ قادیانی مرتد اور کافر ہیں اس فتنہ کی سرکوبی کیلئے امت محمدیہ متفق اور متحد ہے حکومت راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو منظر عام پر لا کر ختم نبوت میں ترمیم کرنے والے غداروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر ان پر تاحیات پابندی لگائیں تاکہ ایسے لوگ عمر بھر پارلیمنٹ کے ممبر نہ بن سکیں علماء نے کہا کہ نوجوان نسل کو فتہ قادیانیت سے روشناس کرانے کیلئے نصاب تعلیم میں عقیدہ ختم نبوت کا باب شامل کیا جائے قادیانی جو اپنے قرآن پاک کا ترجمہ تقسیم کر رہے ہیں اس کو فوری ضبط کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تعلیم اور صحت کے حوالے سے قادنیوں کاسکولوں اور ہسپتالوں میں اثر روسوخ ختم کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...