حکومت بڑے کاروباری مراکز کیلئے جلد پارکنگ پلازے تعمیر کرے

حکومت بڑے کاروباری مراکز کیلئے جلد پارکنگ پلازے تعمیر کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چےئرمین راؤ خورشید علی اور وائس چےئرمین محمد نذیر نے کہاہے کہ پنجاب حکومت بڑے کاروباری مراکز کیلئے جلد پارکنگ پلازے تعمیر کرے۔ پارکنگ کے لئے مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹوں سے ملحقہ سٹرکیں غیر قانونی پارکنگ مافیا کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو بھی گہن لگا ہوا ہے بلکہ پارکنگ کیلئے مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے سے مارکیٹوں تک پہنچیں میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ’’ لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے دفتر‘‘ میں مختلف مارکیٹوں سے آئے ہوئے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہال روڈ ، مال روڈ ، میکلورڈ روڈ ، برانڈتھ روڈ ، انار کلی ، مین مارکیٹ ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ ، ٹاؤن شپ مارکیٹ سمیت دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ پلازوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب گاہکوں کو مارکیٹوں میں گاڑیاں پارک کرنے کیلئے مناسب جگہ نہیں ملے گی تو وہ مجبوراً یا تو سڑک پر گاڑی کھڑی کرے گا جس سے ٹریفک کے مسائل جنم لیں گے یا پھر وہ گھر چلا جائے گا، انہوں نے کہاکہ اس وقت جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈوں کی وجہ سے ٹریفک شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ تاجر برادری درجنوں قسم کے ٹیکس ادا کرنے کے باوجود سینکڑوں مسائل میں گھرے ہوئے ہیں حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر تاجروں کے مسائل کے تدراک کیلئے اقدامات کرے۔