سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے سربراہ کااورنج لائن کے پوائن ٹس کا دورہ ، اقدامات کا جائزہ لیا

سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے سربراہ کااورنج لائن کے پوائن ٹس کا دورہ ، اقدامات ...

لاہور(نمائندہ پاکستان)لاہور اورنج میٹرو لائن ٹرین پراجیکٹ کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے سربراہ جسٹس(ریٹائرڈ) زاہد حسین نے گزشتہ روز کمیٹی کے دیگر ارکان کے لکشمی بلڈنگ ، چوبرجی ،مقبرہ زیب النسا کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کے دوران تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے باعث ان مقامات پر زمینی تھر تھراہٹ کی پیمائش کے لئے نصب شدہ آلات اور ان کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا ۔قبل ازیں سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کا چوتھا ا اجلاس جسٹس(ریٹائرڈ) زاہد حسین کی زیر صدارت کمیٹی کے دفتر واقع اپر مال میں منعقدا ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے اب تک کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کمیٹی ارکان سے گزشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے بعد چیئرمین صاحب اور تمام اراکین نے محفوظ تاریخی عمارات لکشمی بلڈنگ ، چوبرجی ،مقبرہ زیب النسا کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ارکان کو ہدایت کی کہ سپریم کو رٹ کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے کمیٹی کے ارکان متعلقہ افسران کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ان مقامات کا وقتاً فوقتاً سرپرائز وزٹ کریں۔انہوں نے کمیٹی کے ارکان سے گزشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کے بارے میں دریافت کیا۔ تمام اراکین نے پچھلے دورے پر کئے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اورچیف انجینئر کو ہدایات جاری کیں کہ تمام متعلقہ افراد سے مسلسل رابطے میں رہا جائے اور کام کے معیار اور جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...