زیڈ او آئی اینڈ ایس مظہر حسین رحیم یار خان تبادلہ رکوانے کے لیے سرگرم

زیڈ او آئی اینڈ ایس مظہر حسین رحیم یار خان تبادلہ رکوانے کے لیے سرگرم

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)زیڈ او آئی اینڈ ایس علامہ اقبال زون مظہر حسین رحیم یار خان تبادلہ رکوانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال زون میں تعینات زیڈ او آئی اینڈ ایس مظہر حسین کا تبادلہ اعلیٰ افسران کی جانب سے رحیم یار خان کر دیا گیا تھا مگر مذکورہ افسر رحیم یار خان پوسٹنگ ہونے کے باوجود وہاں جوائننگ دینے کی بجائے مختلف سیاسی و سماجی اہم شخصیات کی سفارشیں ڈال کر اقبال ٹاؤن زون میں ہی براجمان رہنا چاہتے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مظہر حسین کی محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے کئی درخواستیں زیر التوء ہیں اور جب وہ ٹی او آئی اینڈ ایس شالیمار ٹاؤن (تحلیل شدہ)تعینات تھے تو ان کے خلاف ٹینڈرز میں بڑے پیمانہ پر خرد برد کرنے پر اینٹی کرپشن لاہور میں بھی کئی درخواستیں دی جا چکی ہیں جس کے بعد افسران کی ملی بھگت سے شالیمار زون میں مظہر حسین کی جانب سے کی جانے والی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے مذکورہ افسر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا نیا نظام متعارف ہونے کے بعد زیڈ او آئی اینڈ ایس علامہ اقبال زون تعینات کر دیا گیا تھا۔مگر یہاں بھی ان کی کارکردگی مایوس کن ہونے کے بعد محکمہ کی طرف سے ان کی رحیم یار خان ٹرانسفر کر دی گئی مگر مختلف سیاسی شخصیات کے دباؤ کی وجہ سے سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن محمود تمنا بھی اس معاملے میں مجبور نظر آ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...