انتظار قتل کیس،پولیس پارٹی کی سرپرستی کرنیوالاافسرمنظرعام سے غائب

انتظار قتل کیس،پولیس پارٹی کی سرپرستی کرنیوالاافسرمنظرعام سے غائب

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی (ڈی ایچ اے) میں قتل ہونیوالے نوجوان انتظار احمد کے قتل میں ملوث پولیس پارٹی کی سرپرستی کرنیوالاافسرمنظرعام سے غائب کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز‘‘ کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ فورس کے مطابق کراچی میں نوجوان انتظار احمد کو قتل کرنیوالی پولیس پارٹی کے سربراہ حیدر محسود کو بچانے کیلئے پولیس اہلکار سرگرم ہوگئے ہیں ۔حیدرمحسود سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کاقریبی عزیز ہے اور اسی نے فائرنگ کے بعد سب اہلکاروں کو بھاگنے کے احکامات دئیے تھے ۔ ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے انسپکٹر حیدر محسو د کو کیس سے الگ کردیا گیا ہے اور اسے بچانے کیلئے اے سی ایل سی ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور قتل کے الزام میں 4پولیس اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم اب نجی ٹی وی نے انکشا ف کیا ہے اس کیس کے مرکزی ملزم انسپکٹر حیدر محسود کو کیس سے الگ کردیا گیا ہے۔

انتظار قتل کیس

مزید : علاقائی


loading...