پاکستان بھارت کے مابین منا باؤ اور کھو کھر اپار ریلوے لنک معاہدہ میں توسیع
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اور بھارت کے مابین مناباؤ اور کھوکھرا پار کے درمیان ریلوے لنک کے معاہدے میں مزید تین سال کیلئے توسیع کردی گئی ہے ، دفترخارجہ کے مطابق حکومت پاکستان اور بھارت کے مابین بھارت کے شہر مناباؤ اور کھوکھر اپار کے درمیان ریلوے لنک کے معاہدے میں مزید تین سال تک توسیعی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین یہ معاہد ہ سال 2006 ء میں طے ہوا تھا جس کا مقصد پاکستان اوربھارت کی عوام کے درمیان باہمی رابطے کیلئے کیاگیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین باہم روابط کیلئے یہ معاہد ہ ضروری ہے، دونوں ممالک کے درمیان ریلوے لائن کے دو رابطے موجود ہیں ، لاہور اور دہلی کے مابین ریلوے سروس کے علاوہ تھر ایکسپرس لنک جو جوہد پور اور کراچی تک ہے جو مناباؤ اور کھوکھرا پار بارڈر کراسنگ ہے ، یہ ریلو ے لائن 1965ء میں تباہ ہوگئی تھی جسے 44سال بعد سال 2006ء میں مرمت کرکے بحال کیا گیا تھا۔
معاہدہ توسیع