تحریک انصاف آج اپنی ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کرے گی،اسد عمر
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف آج اپنی ٹیکسٹائل پالیسی کا علان کرے گی یہ بات گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے بتائی۔اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی سازی کے سلسلے میں یہ پہلی پالیسی ہوگی جو اس شعبے میں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نکلے گا،ٹیکسٹائل کا اہم مرکز ہونے کی بنا پر پالیسی کا اعلان فیصل آباد میں کیا جائے گا،عمران خان کی جانب سے یہ پہلی ٹیکسٹائل پالیسی انتہائی معاشی اہمیت کی حامل ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ یہ پالیسی ہماری برآمدات اور ٹیکسٹائل کو فروغ دے گی،درست پالیسی کی وجہ سے نہ صرف ہم اس شعبے میں موجودہ حکومت کی ناکامیوں کو واضح کر سکتے ہیں،بلکہ عالمی سطح پر زرمبادلہ میں بہتری لا کر اپنے بڑھتے ہوئے قرضے کم کر سکتے ہیں،یہ پالیسی نوجوان نسل کے لیئے روزگار پیدا کرنے میں بھی معاون ہوگی۔
اسد عمر