فیس بک کا نیوز فیڈ میں مقامی خبروں کو ترجیح دینے کا اعلان

فیس بک کا نیوز فیڈ میں مقامی خبروں کو ترجیح دینے کا اعلان

واشنگٹن (آئی این پی ) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ اب فیس بک پر بھروسہ مند مواد اور مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔مارک زکربرگ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے تمام صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ فیس بک نیوز فیڈ میں پہلی ترجیح ایسے مواد اور ان مقامی خبروں کو دی جائے گی جو معاشرے کے لیے مفید ہوں گی۔انہوں نے کہا نیوز فیڈ میں تمام مقامی خبریں بھروسہ مند ذرائع سے فراہم کی جائیں گی تاکہ صارفین بے اعتباری کا شکار نہ ہوں۔مارک زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صارفین کا مسلسل کہنا تھا کہ مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے تاکہ ہمیں فوراً پتہ چل سکے کہ ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ رواں برس ان کی پوری توجہ اس بات پر ہے کہ فیس بک کا استعمال صرف تفریح کے لیے محدود نہ رہے بلکہ لوگ اس سے معاشرے اور ماحول میں بہتر تبدیلی لاسکیں۔

فیس بک

مزید : علاقائی


loading...