رانا تنویر کی کار سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتا خط جعلی ہے ،ترجمان

رانا تنویر کی کار سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتا خط جعلی ہے ،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وزارت دفاعی پیدا وار کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی کار سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتا خط جعلی ہے اور اس سے وزیر دفاعی پیداوار یا وزارت کا کوئی تعلق نہیں۔ وزارت دفاعی پیدا وار کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی کار سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتا خط جعلی ہے۔ خط میں رانا تنویر کی گاڑی کو ناکوں پر نہ روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خط کے لیے آٹھ سال پرانا لیٹر پیڈ استعمال کیا گیا۔خط پر وفاقی وزیر رانا تنویر کے دستخط بھی نہیں۔خط سے وفاقی وزیر یا وزارت کا کوئی واسطہ نہیں۔
رانا تنویر

مزید :

علاقائی -