رواں مالی سال ، ملک میں کام کرنیوالی غیر کمپنیوں کے منافع میں 30فیصد اضافہ
کراچی(آن لائن)ملک میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے منافع اور منافع کی واپسی کے نتیجے میں گزشتہ سال کے برعکس اس مالی سال کے پہلے نصف کے دوران30فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بنک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک نے گزشتہ سال جولائی دسمبر کی مد میں928 ملین ڈالر کے برعکس2017-18ء جولائی دسمبر کے دوران1.202بلین ڈالر منافع اور منافع کے طور پر ادا کیا ہے۔مجموعی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) چھ ماہ کے دوران گرگئی جبکہ ایف ڈی آئی پر ادائیگی کافی بڑھ گئی،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی جو535 ملین ڈالرز رہی،اس کے بعد زیادہ سرمایہ کاری تعمیراتی شعبے میں آئی جو350 ملین ڈالرز رہی،ٹیلی کمیونیکیشن میں سب سے زیادہ منافع دیکھنے میں آیا جو 166 ملین ڈالرز رہا جبکہ پاور سیکٹر کے منافع134ملین ڈالرز رہا۔
کمپنیوں کا منافع